Wednesday, 26 April 2023

بوڑھے اور بچے

 

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ بچے اور بوڑھے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ اگرغور کیا جا ئے تو یہ بات کچھ غلط بھی نہی ہے۔ مگرمسَلہ سارا غور کرنے کا ہے۔

     بحے ناسمجھ اور معصوم ہوتے ہیں۔اسی معصومیت کی بناء پران کو فرشتوں سے تعبیر کیا جاتا ہیے۔ کیوں کہ وہ جسمانی نشونما کے مراحل میں ہوتے ہیں اور اتنی جسمانی قوت نہیں رکھتے کہ روز مرہ زندگی کے تمام امور خود بخوبی و احسن انجام دے سکیں۔ یہ ننھے پھول سونے جاگنے، کھانے پینے، بول و برازغرض یہ کہ تمام ضروریات زندگی کے لئے یہ والدین کے محتاج ہوتے ہیں۔ 

 کبھی ان سے کپڑوں پر کھانا گر جاتا ہے توکبھی کوئی برتن یا چیز گرکر ٹوٹ جاتی یے۔ کبھی کھیل کود میں گر کرچوٹ لگوا لیتے ہیں تو کبھی چھوٹی سی چیز کے لئیے گھنٹوں ضد کرتے ہیں۔ اور ماں باپ اف کئے بغیر ان کی تمام شرارتوں کو نطرانداز کرتے اور ان کی تمام ضروریات و خواہشات کو پورا کرنے کی حتی المکان کوشش کرتے رہتے ہیں۔ کیونکہ انہی کے دم سے گھر اور دنیامیں رونق ہے۔ 

بالکل یہ ہی حال بوڑھوں کا بھی ہیے۔ جس طرح بچوں کو بچپن میں نگہداشت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح بوڑھے حضرات کو بھی اپنی ضروریات کوپائہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دوسروں پرانحصار کرنا


پڑتا ہے۔

اب ضرورت اس امر کی ہے ک ان کے کھانے پینے، آرام، صحت و صفائی کا بھی اسی طرح خیال رکھا جائےجیسے کبھی بچپن میں وہ آپ کا رکھتے تھے۔ تاکہ ان کا بڑھاپا سکھ چین سے گزرے اور آپ کی آخرت. ۔لیکن آج کل کچھ لوگ اس امر سے پہلوتہی کرتے نظرآتے ہیں۔ جو کہ ایک بہت بڑا معاشرتی المیہ ہے۔ اس لیے


سوچیے اور اپنے بزرگوں کا خیال رکھئے تاکہ کل آنے والی نسل آپ کے بڑھاپے میں آپ کا خیال رکھے۔  

2 comments:

Delicious Homemade Strawberry Cake: From Scratch to Celebration!

  Are you trying to find a cake recipe that's tasty and moist, ideal for celebrations in the spring or summer?   Look no further! Packed...